ڈانس پارٹی پر چھاپہ، لڑکے لڑکیوں سیت 29 افراد گرفتار
لاہور: چوہنگ پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر لڑکے اور لڑکیوں سمیت 29 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی چوہنگ کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں ہو رہی تھی جہاں سے حقے، شیشے، فلیورز، اسپیکر، اسلحہ، سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔
پولیس نے 15 کی کال پر چھاپہ مار کر لڑکے لڑکیاں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
خواتین میں ایمن، ملائکہ، نفیسہ، نور فاطمہ، سائرہ، سمن، سحر، نادیہ، شزا، آمنہ، روباب، سجل ،مشل، آمنہ اور نجمہ شامل ہیں جبکہ مردوں میں آصف، کامران، انعام الحق، نعمان، عبدالحمید، عطااللہ، انیک، ساقب، اسمہ، زبیر، بلال ،سکندر، تبریز اور عبدالرحمن شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment